ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی:تبادلہ کے بعدڈی ایس پی شریشٹھا سنگھ نے فیس بک پر لکھی ”من کی بات“

یوپی:تبادلہ کے بعدڈی ایس پی شریشٹھا سنگھ نے فیس بک پر لکھی ”من کی بات“

Sun, 02 Jul 2017 23:03:27  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں کی کلاس لگا کر بحث میں آنے والی یوپی کی ڈی ایس پی شریشٹھا سنگھ کا تبادلہ بحث کا موضوع ہے۔شریشٹھا سنگھ نے اپنے تبادلے کے بعد فیس بک اکاؤنٹ پر ایک تبصرہ کیاہے، جسے لوگ شیئر بھی کررہے ہیں۔. As Thakurنام کے اپنے اکاؤنٹ پر شریشٹھا نے شعرمیں اپنادرد لکھا ہے کہ”جہاں بھی جائے گا، روشنی لٹائے گا، کسی چراغ کا اپنا مکاں نہیں ہوتا“
اس تبصرے کے علاوہ شریشٹھا نے معلومات دی ہے کہ ان کا تبادلہ بہرائچ کر دیا گیا ہے۔شریشٹھا نے لکھا کہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں خوش ہوں،میں اسے اپنے اچھے کاموں کے انعام کے طور پر قبول کر رہی ہوں،آپ تمام بہرائچ میں مدعو ہیں۔اکنامک ٹائمز آن لائن نے شریشٹھا سنگھ سے بات کرکے جاننے کی کوشش کی فی الحال وہ اپنے تبادلے کو کس طرح لے رہی ہیں؟فون پر ہوئی بات چیت کے دوران ڈی ایس پی شریشٹھا سنگھ نے کہا کہ وہ اپنی نئی پوسٹنگ کو لے کر مثبت طریقے سے سوچ رہی ہیں،اگرچہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں آٹھ ماہ کے اندر ہی تبادلے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ان کے بیچ کے کسی دوسرے افسر کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔


 


Share: